مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب اہمیت کا حامل ہے، ماہرین

مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب اہمیت کا حامل ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی زیادہ تعداد پیداوار میں کمی کاباعث بنتی ہے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ مونگ پھلی کی کم پیداوار کی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح عملدرآمد نہ کرناہے۔ انہوںنے بتایاکہ مونگ پھلی کی فصل کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیار پر بھی اثر انداز ہوتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر تاخیر سے مونگ پھلی کی برداشت کی جائے تو پھلیوںکارنگ سیاہ ہو جاتاہے جو پیداوار کے ضائع ہونے کا موجب بنتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ مونگ پھلی کی جدید اقسام 6ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہیں اور اس کی برداشت کامناسب وقت نومبر کامہینہ ہوتاہے۔

مزید :

کامرس -