روس نے رواں سال9 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ہتھیار اور عسکری سامان برآمد کیا
ماسکو(این این آئی)روس رواں سال 9 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار اور عسکری سامان برآمد کرچکا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق دیگر ممالک کےساتھ فوجی وتکنیکی تعاون سے متعلق وفاقی ادارے کے نائب سربراہ ناتولی پنچوک کے مطابق 2013ءمیں روس کو ہتھیاروں اور عسکری سامان کی برآمد سے 15 ارب 70 کروڑ ڈالر منافع حاصل ہوا تھا۔پنچوک نے کہا کہ اس سال کے آخر تک کچھ ممالک کو روسی عسکری سامان کی فراہمی متوقع ہے اور متعلقہ منصوبوں پر عمل درآمد شیڈول کے مطابق جاری ہے۔