پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ ‘10ہزار خواتین کوہنر سکھا نے کامنصوبہ
فیصل آباد(آن لائن)پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی 10ہزار خواتین کو مختلف اقسام کے ہنر سکھا نے کے منصوبے کا پلان جاری کر دیا گیا ، معاشی حالات کے بہتری کے لئے بنیادی ہنر سکھانے کا ٹارگٹ ایک سال رکھا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے غربت کے خاتمہ اور پستی میں گھیرے گھرانوں کے معاشی حالات کی بہتری کے لئے دیہی علاقوں کی خواندہ و نا خواندہ خواتین کو زراعت ، لائیوسٹاک فوڈ پراسیسنگ ، ٹیکسٹائل و گارمنٹس کے دیگر پراجیکٹ کی تربیت دینے کےلئے (PSDF)پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام تربیتی کورسز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ، جس کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے اضلاع فیصل آباد شیخو پورہ ، سرگودھا چنیوٹ ، خانیوا ل اور وہاڑی سمیت 10اضلاع میںیہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کی تربیت کے لئے جی ایس ڈی ایف نے معاہدے تشکیل دے دیئے ہیں اور جلد ہی اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے اس منصوبے کے مکمل ہونے کا ٹارگٹ جون 2015ءتک رکھا گیا ہے ۔