انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ کے دوران خالص منافع میں 3.1 فیصد اضافہ
لندن (اے پی پی) برطانوی فضائی کمپنی انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ کا رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران خالص منافع 3.1 فیصد اضافہ سے 598 ملین یورو رہا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران انٹرنیشنل ایئر لائنز گروپ کے خالص منافع میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کمپنی نے اس عرصہ کے دوران 598 ملین یورو کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 580 ملین یورو کا منافع حاصل ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آئی اے جی کا رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گردشی منافع بہتری کے ساتھ 900 ملین یورو تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران ریونیو میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 5.7 ارب یورو سے بڑھ کر 8.5 ارب یورو ہو گیا ہے۔