برازیل :کافی کی پیداوار میں اضافہ کا امکان

برازیل :کافی کی پیداوار میں اضافہ کا امکان

  

ساﺅ پولو (اے پی پی) برازیل میں آئندہ سال موزوں موسمی صورتحال کے باعث کافی کی پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں کافی کی پیداوار کے علاقوں کو حالیہ سیزن کے دوران خشک سالی کا سامنا رہا تاہم کافی کی پیداوار کے آئندہ سیزن کے دوران خوشگوار موسم کا امکان ہے۔

 اور بروقت بارشوں سے کافی کی پیداوار میں اضافہ کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بروقت بارشوں سے 2015ءکے دوران کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 47 ملین بیگ ہونے کا امکان ہے تاہم بروقت بارشیں نہ ہونے اور خشک سالی کا سلسلہ جاری رہنے سے کافی کی پیداوار میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -