پیمانوں میں گڑ بڑاور پرانی قیمت وصول کرنے پر 8پٹرول پمپ سیل

پیمانوں میں گڑ بڑاور پرانی قیمت وصول کرنے پر 8پٹرول پمپ سیل

  

لاہور( خبرنگار) حکومت کی تمام تر کوششوں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لیبر کی ٹیموں کے چھاپوں کے باوجود پٹرول پمپوں پر صارفین سے لوٹ مار کی روک تھام نہیں ہو سکی شہر میں قائم اکثر پٹرول پمپوں پر گزشتہ روز بھی پرانے نرخوں پر پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا ، جس پر شہریوں اور پٹرول پمپوں کے مالکان کے درمیان دن بھر توتکرار کا سلسلہ جاری رہا اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پہلے سے موجود سٹاک میں پڑا پٹرول انہوں نے پرانے نرخوں پر خریدا ہے اور پہلے سے موجود سٹاک کو پرانے نرخوں پر ہی سیل کر سکتے ہیںجس پر صارفین سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا ہے اکثر پٹرول پمپ مالکان نے سیل بند بھی کردی ہے جس کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے دوسری جانب ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں پٹرول پمپوں پر نئے نرخوں پر پٹرول کی فروخت کو یقین بنایا جا رہا ہے اس میں پرانے نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ جس میں چار پٹرول پمپوں کو پرانے نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے پر جبکہ چار پٹرول پمپوں کو اوزان و پیمائش کے پیمانوں میں گڑ بڑ کرنے پر سیل کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -