عوام کو شہزادو ں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اشرفبھٹی

عوام کو شہزادو ں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اشرفبھٹی

  

 لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بیچارے عوام کومغل اعظم اورمغل شہزادوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتاپٹرول کی مصنوعی قلت حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کانتیجہ ہے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں برائے نام کمی کے باوجود پنجاب میں آٹا مہنگا ہوناایک بڑاسوالیہ نشان ہے نہ جانے جعلی حکمران بیچارے مجبوراورکمزور عوام سے کس بات کاانتقام لے رہے ہیں

۔

۔

۔

۔

۔

۔

حکومت کی ملی بھگت سے پٹرول پمپ مالکان شہریوں کولوٹ رہے ہیں،پیپلزپارٹی سراپاحتجاج ہے اس بار بھی حکمرانوں نے اپنی مٹھی گرم ہونے پرخاموشی اختیار کرلی اورعوا م کومافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیاپبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے کے برابر ہے وہ فردوس پارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ تخت لاہور کے آشیرباد سے ہرطرف کوئی نہ کوئی مافیا سرگرم ہے ،پرائس کنٹرول اتھارٹی کے ارباب اختیاراور اہلکار قیمتوں میں استحکام کویقینی بنانے کیلئے اپناکوئی کردارادانہیں کررہے ۔

۔

۔

۔

۔

حکمرانوں اوران کے چہیتوں کے شر سے عوام محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں استحکام جبکہ شہریوں کیلئے پٹرول اورڈیزل کی دستیابی یقینی بنائے ۔پٹرول کی مصنوعی قلت پیداکرنیوالے پمپ مالکان کوعوام کااستحصال کرنے سے روکاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے زائدبلوں کی مدمیں بھی حکمرانوں نے عوام کی جیبوں پرہاتھ صاف کئے۔ عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے بجلی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی اشدضروری ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -