سندھ پر کسی جماعت کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے،نرگس فیض ملک

سندھ پر کسی جماعت کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے،نرگس فیض ملک

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ سندھ پر کسی جماعت کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے ،سندھ کے عوام ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں اوراب پھروہ اسی جماعت کا ساتھ دیں گے

،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن )سندھ سے آؤٹ ہوچکی ہے اور سندھ کی کوئی جماعت اس کے ساتھ نہیں ہے ،وفاقی وزراء کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے وزیراعظم روز کابینہ میں رد وبدل کرنے کا اعلان کرتے ہیں مگر عملی طو ر پر وہ کچھ نہیں کرسکے ہیں ،جن وزراء کی کارکردگی ناقص ہے وہ انہیں فارغ کیوں نہیں کرتے ،مسلم لیگ( ن )کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے اور عوام کا( ن) لیگ پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے ،پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر( ن) لیگ کا ساتھ دیا مگر اب (ن )لیگ بھی عوام کے مسائل حل کرے ،صر ف نعروں سے کام نہیں چلے گا

اور اب ن لیگ کو کچھ کرکے دیکھانا ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -