حریک انصافلاہور کی تنظیم نو کا فیصلہ،محرم کے بعد ویمن ورکرز کنونشن ہو گا

حریک انصافلاہور کی تنظیم نو کا فیصلہ،محرم کے بعد ویمن ورکرز کنونشن ہو گا

  

لاہور )پ ر) تحریک انصاف ضلع لاہور کی تنظیم نو کرنے اور ہر یونین کونسل میں فعال عہدیداران لانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت یوتھ ،آئی ایس ایف ،ویمن ، ٹیچرز، لائرز ، ڈاکٹرز اور اقلیتی ونگ کے نئے عہدیداران کا تقرر کرکے انہیں ذمہ داریاں دی جائیں گی جبکہ محرم الحرام کے بعد ویمن کنونشن منعقدکیاجائے گا جس میں لاہور شہر سے 10ہزارپارٹی خواتین شرکت کریں گی اور پی ٹی آئی کے چےئر مین عمران اس کنونشن سے خطاب کرینگے عبدالعلیم خان کے کہا کہ ویمن کنونشن کے بعدلیبر، یوتھ ،آئی ایس ایف ،ویمن ، ٹیچرز، لائرز ، ڈاکٹرز اور اقلیتی ونگ اور دیگر شعبوں کے بھی کنونشن کئے جائنگے اور اس میں عہدیداران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو نئے مزید لوگوں سے رابطے اور ہر یونین کونسل میں فعال لوگوں کو آگے لانے کی حکمت عملی پر کام کریں گے ۔عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عوام متحرک ہو چکے ہیں اور ملک گیر تبدیلی اب چند دنوں کی بات ہے ا جلاس میں میا ں حامد معراج ، میاں اسلم اقبال ، میاں جاوید علی ،میا ں افتخار ، فرخ جاوید مون، شیخ عامر ،سردار کامل عمر ، یاسر بٹ، جمشید بٹ، مہر واجد عظیم، میاں یامین ٹیپو ،ثانیہ کامران اور زرقاتیمور نے بھی شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -