ملکی استحکام کے لئے اسلامی نظام عدل نافذ کرنا ہو گا،مولانا عبدالرب امجد

ملکی استحکام کے لئے اسلامی نظام عدل نافذ کرنا ہو گا،مولانا عبدالرب امجد

  

 لاہور(سٹافرپورٹر)جمعیت علماءاسلام (س)نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا،اداروں کا آپس میں تصادم ملک وقوم کے لئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کسی بھی قسم کے غیر آئین اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کیے جارہے ہیںان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جے یوآئی (س)لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد،قائم مقام ناظم اعلیٰ قاری واحد بخش ، عبدالرﺅفربانی مولانا محمد ایوب،مولانامحمدنواز سندھو سمیت دیگرعلماءومشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ملکی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت دانشمندانہ فیصلے کرے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قیام امن کی خاطر مذاکراتی عمل جتنی جلدی مکمل ہوگاسازشیں کرنے والے عناصر اتنی ہی جلدی ناکام ہوجائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -