تبدیلی اور ترقی کاراستہ تعلیم سے ہو کر جاتا ہے،رانا ضیاءاللہ خان

تبدیلی اور ترقی کاراستہ تعلیم سے ہو کر جاتا ہے،رانا ضیاءاللہ خان

  

لاہور(پ ر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور ڈویژن کے سابق صدرراناضیاءاللہ خاں نے کہا ہے کہ روشنی ،ترقی،تمدن، تبدیلی اورخوشحالی کاراستہ تعلیم سے ہوکرجاتاہے دوررس تعلیمی اصلاحات کے بغیرطبقاتی تقسیم ختم اورہمارے ملک سے جہالت دورنہیں ہوگی ۔ جس دن جہالت کا اندھیرا چھٹ گیاا س روزشدت پسندی کی آگ بھی بجھ جائے گی ملک میں تعلیمی انقلاب کیلئے چین کی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے بھارت کاتھانیداری کاخواب چکناچورکرنے کیلئے ناخواندگی اور پسماندگی ختم کرنے کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے فروغ تعلیم کیلئے خالی نعروں اوراشتہاروں پرانحصارنہیں کیاجاسکتابلکہ اس کیلئے ٹھوس اوردوررس اقدامات اٹھاناہوں گے اپنے اعزازمیں ایک ا ستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا ضیاء اللہ خاں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی تعلیمی انقلاب کے نام پرپیسہ بٹوراگیاجبکہ ہمارے معصوم بچے ورکشاپوں پرمشقت کرتے رہے ، تعلیم کے نام پراربوںروپے کے فنڈز ہڑپ کرنے والے عناصر کا احتساب نہ ہوناقومی المیہ اوربدقسمتی ہے کسی حکمران نے شعبہ تعلیم پرپوری طرغ فوکس نہیں کیا اورالٹااپنی اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرتے رہے زرداریوں ،مداریوں اورحواریوں کومتنبہ کرتے ہیں وہ سیاسی رنجش اورحسد کی آڑ میں طلبہ وطالبات کے مستقبل سے نہ کھیلیں ،عوام قومی مجرموں کو ا پنے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے سدباب سمیت ناخواندگی سے نجات کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے سیاست کیلئے زندگی پڑی ہے ،اس وقت ہمیں ملک دشمن قوتوں کامقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھنا ہوگا ۔

۔

۔

۔

۔

انہوں نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ مادر وطن کی سا لمیت اورعوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -