شالامار ہسپتال اور پی ایم اے کے زیر اہتماشوگر کے حوالے سے کانفرنس

شالامار ہسپتال اور پی ایم اے کے زیر اہتماشوگر کے حوالے سے کانفرنس

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) شالامار ہسپتال اور پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م ”ڈائبیٹک فٹ “ کا نفرنس منعقد کی گئی شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لیکچر ہا ل 2میں ملک بھر سے ڈاکٹر ز اور میڈیکل کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہسپتال میں شوگر کے امراض کیلئے قائم خصوصی شعبے ”سائیڈر “ کے انچارج اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر بلا ل بن یو نس اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر روزینہ نے خصو صی لیکچر دیا جس کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر معاذ پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر نریش کمار اور ڈاکٹر واصف نے شرکاءکو شوگرکے مرض اور خاص طور پر اس سے متاثر ہونے والے پا ﺅں کے علا ج کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی ڈاکٹرز اور طلبہ کو عملی طور پر مریضوں کا معائنہ کرایا گیا اور بتایا گیا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے ایسے مریضوں کو معذوری سے بچایا جا سکتا ہے شالامار ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف اورشالامار میڈیکل اینڈڈینٹل کا لج کے پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر نے بھی لیکچر میں خصوصی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -