پولیو کے خاتمے کی جدو جہد کرنا حکومت کے ساتھ سب کا فرض ہے،ناصر اقبال

پولیو کے خاتمے کی جدو جہد کرنا حکومت کے ساتھ سب کا فرض ہے،ناصر اقبال

  

 (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ، صدربلوچستان کامران خان بازئی ، صدر پنجاب محمدیونس ملک ، نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد ، میاں ذوالفقارراٹھور،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ، صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو صدرمنڈی بہاﺅالدین مرزا خالد محمود ،اورصدرشیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ پولیو سے نجات تک ہماراشمارصحتمندمعاشروں میں نہیں ہو گا ۔ ہمارے بچے ہمارابیش قیمت سرمایہ اور مادروطن پاکستان کاروشن مستقبل ہیں،انہیںپولیو وائرس سمیت مختلف وبائی امراض سے بچانا صرف ریاست نہیں بلکہ ماں باپ سمیت ہرفردکافرض ہے پولیو مہم کی ناکامی اوربدنامی میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت اورسماج کے دشمن ہیں ،انہیںاس کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی ماں باپ کی عدم دلچسپی یامجرمانہ غفلت ان کے معصوم بچوں کوزندگی بھر کیلئے اپاہج بناسکتی ہے لہٰذاءوہ ان کی صحت کے معاملے پرسمجھوتہ کریں اورنہ من گھڑت باتوں پرکان دھریں وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے مستقبل کی حفاظت نہیں کرتے وہ فناہوجاتے ہیں ، معیاری تعلیم اوراچھی صحت ہربچے کاریاست اورمعاشرے پرحق ہے اہل علم ودانش پولیوسمیت مختلف بیماریوں سے آگہی اوران کے سدباب کیلئے معاشرے میں شعوربیدار کریںانہوں نے کہا کہ جدیددورمیں بھی بچوں کاپولیووائرس سے متاثرہونا انتہائی دردناک اورشرمناک ہے۔

۔

جان بوجھ کراپنے بچوں کوپولیوقطرے نہ پلانا ان کے ساتھ بدترین دشمنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیوکے سدباب کیلئے جاری مہم میں شریک ہیلتھ ورکرز ہمارے محسن ہیں،انہیں ہراساں کرنایاکام سے روکنا قومی جرم قراردیا جبکہ ایساکرنیوالے عناصرکوسخت سزادی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -