30نومبر عوام کی فتح کادن ثابت ہو گا،جمشید اقبال چیمہ

30نومبر عوام کی فتح کادن ثابت ہو گا،جمشید اقبال چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصافکے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے سینئر رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی قیادت اور پارٹی کے اندر پائی جانےوالی ساری شفافیت کا پردہ چاک کر دیا ہے ،تیس نومبر کا دن حکمرانوں اور انکے حواریوں کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دے گا اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلافجھوٹے الزامات کے محاذ کھولنے والے حکومتی وزراءسینئر رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی طرفسے پارٹی کے حقائق منظر عام پر لانے پر کیا تبصرہ کریں گے؟ ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) خاندانی پارٹی ہے اور اس میں پھوٹ پڑ چکی ہے انہوں نے کہا کہ اوپر والے کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ،پی ٹی آئی کے خلافبھونڈی سازش تیار کی گئی لیکن دنیا مکافات عمل ہے انہوں نے کہا کہ قیادت کی ہدایت پر تیس نومبر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انشا اللہ تیس نومبر کا دن عوام کی فتح کا دن ہوگا پی ٹی آئی سڑکوں پر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے انشا اللہ عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔