دین کے لئے صحابہ و اہل بیت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مفتی محمد خان

دین کے لئے صحابہ و اہل بیت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مفتی محمد خان

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر ) ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام اتوار کے روز جوہر ٹاو¿ن میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ ، حضرت امام حسین ؓاور شہدائے اسلام کی عظیم خد مات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین حق کی اشاعت کے لئے صحابہؓ واہل بیتؓ کی خد مات تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش حصہ ہیں ، حضرت اما م حسین ؓ نے کر بلا کے میدان میں بھی نماز ،تلاوت قرآن مجید کو بھی نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حضرت حسین ؓکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا چاہیے۔

۔

۔

۔

۔

 اسی سے معاشرے کو بے راہ روی سے بچا یا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حضر ت حسینؓ کی تعلیمات کو عام کر نے کی ضرورت ہے ،حضرت عمر فاروق ؓ کے نظام کے نفاذ سے ہی ملک سے غربت ،جہالت ،ظلم اور بد امنی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد امین،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا عبدالمالک،قاری یعقوب ،مولانا راغب حسین نعیمی ،مرکزی جماعت اہلسنت کے علامہ عرفان مشہدی، حافظ عبدالوھاب روپڑی، سمیت دیگر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے مزید کہا کہ ملک میں خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اور نہ ہی ملک مو جو دہ بحرانوں سے آزادہو سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -