امام حسینؓکی شہادت سے صبر کا درس ملتا ہے،علامہ عرفان مشہدی

امام حسینؓکی شہادت سے صبر کا درس ملتا ہے،علامہ عرفان مشہدی

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام شہادت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کے حوالے سے”امن کانفرنس“ لاہور سبزہ زار سکیم میں علامہ پیر عرفان مشہدی کی ز یر صدارت ہوئی ، کانفرنس سے علماءمشائخ نے بھی خطاب کیاعلامہ پیر عرفان مشہدی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ اورحضرت سیدنا حسین ؓ کی شہادت سے ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا سبق ملتا ہے ‘ حضرت سیدنا حسینؓ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے امت کو وحدت کا درس دیا اور حق کے مقابلہ میں سینہ سپر ہو گئے،آج وطن عزیز پاکستان کو دہشت گردی و انتہاءپسندی کا سامنا ہے ‘اسلام اور ملک دشمن قوتیںپاکستان کو کمزور کرنے اور بد امنی پیدا کرنے کےلئے سر گرم ہیں ان حالات مےںوطن عزیز میں امن و امان کا قیام انتہائی ناگزیر ہے حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء‘مذہبی راہنما اور عوام الناس پر یہ دینی وملی و قومی بھاری ذمہ داری عا ئد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکراسلام وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں‘ تخریب کاروں کے تمام تر مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں اور امن کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل بھر پورتعاون کریں۔پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری علامہ اکبر عرفانی علامہ فاروق ضیائی سمیت دیگر نے حضرت امام حسین ؓ کی اسلام کئے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادت سیدنا امام حسین ؓ سے ہمیں صبر تحمل اور بر داشت کا سبق ملتا ہے ، آج اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے علماءکو لوگوں تک اسلام کا صحیح پیغام پہنچانا ہوگا جس کا ہمےں قرآن وحدیث درس دیتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -