پٹرول کے بعد تمام اشیاءکی قیمتیں بھی کم کی جائیں،مفتی ظفر جبار

پٹرول کے بعد تمام اشیاءکی قیمتیں بھی کم کی جائیں،مفتی ظفر جبار

  

 لاہور(پ ر) جماعت اہلسنت پاکستان نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اس اعلان کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیا ءخورد و نوش میں بھی کمی لائے،تیل کی قیمتوں میںکمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیںاگرچہ مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ جیسے گھمبیر مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،مگر حکومت ایسے ہی مہنگائی کے خلاف کمربستہ ہوجائے تو ملک میں خوشحالی اور عام آدمی کی زندگی میں آسودگی آسکتی ہے گذشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستحکم اقتصادی پالیسی اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش مراعات کا اعلان کرکے بڑے انوسٹرز کوملک میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بلاشبہ مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے امیر امیر تراور غریب غریب ترہوتاچلاجارہا ہے۔حکمران دانشمندانہ اقدامات کرتے ہوئے غیر منصفانہ پالیسیاں ختم کریں اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں،جب تک جاگیردارانہ،سرمایہ دارانہ اور وڈیرہ شاہی کانظام ختم اور اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں جو انہی میں سے ہوں کے سپرد نہیں کردیاجاتا ملک میں انقلابی تبدیلی نہیں آسکتی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -