عمران خان کو جمہوریت کی جنگ میں قوم کی حمایت حاصل ہے،میاں جمیل

عمران خان کو جمہوریت کی جنگ میں قوم کی حمایت حاصل ہے،میاں جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان آئین اور جمہوریت کی جوجنگ لڑ رہے ہیں اس میں انہیں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اگر عمران خان کوشکست ہوئی تو یہ آئین اور جمہوریت کی شکست تصور کی جائیگی ،پارٹی کے مرکزی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملکی تاریخ کے طویل ترین دھرنوں نے جہاں عوام کے سیاسی شعور کو اجاگر کیا وہاںحکومت اور اپوزیشن کے مابین مک مکا کی سیاست کو بھی بے نقاب کردیا، یہی وجہ ہے کہ میگا کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث تمام پارلیمانی جماعتوں کو آج اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اور وہ انتخابی دھاندلیاں تسلیم کرنے کے باوجود کرپٹ حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہوئی ہیں،انہوں نے کہا عالمی منڈی میں فرنس آئل کے نرخوں میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمتیں کم نہیں کی گئی ،حکومت پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بھی فوری اعلان کرے،

۔
۔
۔
۔
عام آدمی آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے وہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی ملی بھگت کا ہی نتیجہ ہے، کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباپروری میں موجودہ حکمرانوں نے تو زرداری حکومت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،انہوں نے لاہور، ساہیوال اور ملتان کے تعلیمی بورڈز میں فرسٹ ایئر کے پیپروں کی ناقص مارکنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں طلبا اور طالبات کا مستقبل داو¿ پر لگ گیا ہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی بورڈز کی جانب سے پیپروں کی مارکنگ نجی اساتذہ سے کروانے کے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر تعلیم دشمن اور کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے اور متاثرہ طلبا اور طالبات کے پیپروں کی دوبارہ مارکنگ کروائی جائے۔