امام حسینؓنے حق کا پرچم سر نگوں نہیں ہونے دیا،الطافشاہد

امام حسینؓنے حق کا پرچم سر نگوں نہیں ہونے دیا،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ شہادت حسین ؑ سے انسانیت کوصبر واستقامت اورشجاعت جبکہ حق پرہونے کی صورت میں بڑے سے بڑے دشمن کے مدمقابل ڈٹ جانے اورسردھڑکی بازی لگانے کادرس ملتا ہے حضرت امام حسین ؑ کی قربانی نے اسلام کوجلابخشی جبکہ ان کے قاتل بے نام ونشان ہوگئے یذید کیخلاف شجاعت کے جوہرمنوانا اورشہادت کاجام نوش کرنا حضرت امام حسین ؑ کاطرہ امتیاز ہے حضرت امام حسین ؑ نے حق وحمیت کاپرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔نواسہ رسول کایذیر ملعون کی بیعت کرنے سے انکار قیامت تک آنیوالے مسلمانوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔ قیامت تک انسانی تاریخ میں حضرت امام حسین ؑ کانام احترام سے لیا جاتارہے گاحضرت امام حسین ؑ اوران کے عزیزواقارب کوشہید کرنیوالے نفرت کی علامت بن گئے وہ ایک سیمیناربعنوان ''حضرت امام حسین ؑ شجاعت سے شہادت تک'' سے خطاب کررہے تھے نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کی تعلیمات اورقربانی میں ہم مسلمانوں کی کامیابی وکامرانی کارازپنہاں ہے۔