حکمرانوں کو زائد بلنگ کے پیسے بھی عوام کو واپس کرنا پڑیں گے،سعدیہ سہیل

حکمرانوں کو زائد بلنگ کے پیسے بھی عوام کو واپس کرنا پڑیں گے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف کے دباﺅ کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی ہیں اسی طرح بجلی کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ زائد بلنگ کے پیسے بھی عوام کو واپس کرنے پڑیں گے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسمبلی کے باہر بیٹھ کر بھی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے پوری قوم تحریک انصاف کے موقف کو سراہ رہی ہے اسی ٹھوس حکمتِ عملی کی بنا پر دھاندلی زدہ حکومت بھی عنقریب اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ (ن )نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کا انجام یہ ہی ہونا تھا حکومت سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ یہ جماعت کئی دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی کیونکہ شریف برادران نے ملک کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نے میں بھی سول آمریت نافذ کر رکھی ہے

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

 اس جماعت کے کارکنوں نے میاں برادران کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -