واہگہ بارڈر پر شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

واہگہ بارڈر پر شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
واہگہ بارڈر پر شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور نے بھی جنازہ میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والوں میں انسپکٹر رضوان اور دو لانس نائک شبیر اور سلطان شامل ہیں جن کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کواٹر میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی نعش ان کے آبائی علاقوں میں عزت اور احترام کے ساتھ پہنچا دی گئیں۔شہید ہونے والے انسپکٹر رضوان کا تعلق عارف والہ سے تھاجبکہ لانس نائک شبیر منڈی بہاوالدین اور سلطان ناروال کے رہائشی تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -