سویڈن کی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب کو کھری کھری سنادیں، لاجواب کردیا

سویڈن کی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب کو کھری کھری سنادیں، لاجواب کردیا
سویڈن کی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب کو کھری کھری سنادیں، لاجواب کردیا

  

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) چند روز قبل سویڈن نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تو اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سویڈن کی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ یہ IKEA (جو کہ سویڈن کا مشہور فرنیچر سٹور ہے) کے فرنیچر کی طرح نہیں جسے آپ آرام سے بیٹھ کر جوڑ لیتے ہیں، اس طنز کے ساتھ ہی اسرائیل نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم اب سویڈش وزیر خارجہ مارگوٹ والنٹروم نے اس تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ تازہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بخوشی اسرائیلی وزیر خارجہ اورگدور لائبرمین کو IKEA کا فلیٹ سیٹ بھیجنے کے لئے تیار ہون۔ اس سے انہیں سمجھ آئے گا کہ اسے قابل استعمال حالت میں لانے کے لئے ایک ساتھی، دوسروں کے ساتھ تعاون اور درست ہدایات والا پرچہ چاہیے ہوتا ہے۔ سویڈش وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطن کو ریاست تسلیم کرکے سویڈن نے خطے کے محفوظ اور پرامن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -