گلوکارہ کے کان میں مکڑے نے گھر بنالیا

گلوکارہ کے کان میں مکڑے نے گھر بنالیا
گلوکارہ کے کان میں مکڑے نے گھر بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) معروف گلوکارہ کیٹی میولا کو اس وقت شدید حیرت کا شکار ہو گئی جب ڈاکٹر نے اس کے کان بند ہونے کی وجہ کان میں مکڑی کی موجودگی بتائی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے اسے کان میں تکلیف ہورہی تھی اور ایسے محسوس ہورہا تھا کہ اس کا کان بند ہے لہٰذا اس نے کان کی چیک اپ کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس نے مائیکرو سکوپ کے ذریعے اس کے کان کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ایک چھوٹی سی مکڑی اس کے کان میں قیام پذیر ہے۔ گلوکارہ کی حیرت اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسے بتایا گیا کہ یہ ایک ہفتے سے کان میں موجود ہے۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے پرانے ہیڈ فون استعمال کئے تھے اور بہت ممکن ہے یہ مکڑی ان میں چھپی ہو اور وہاں سے کان میں منتقل ہوگئی ہوتاہم اس کے کان محفوظ ہے جبکہ مکڑی کونکال کر ٹیسٹ ٹیوب میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -