امام حسینؓ نے اسلام کی سر بلندی کیلئے پورے خاندان کو راہ خدامیں قربان کیا، علامہ یوسف اعوان

امام حسینؓ نے اسلام کی سر بلندی کیلئے پورے خاندان کو راہ خدامیں قربان کیا، ...

  

لاہور (پ ر) پا کستان پیپلز پارٹی علما ء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے حضرت امام حسینؓ نے اسلام کی سر بلندی کیلئے جس طرح اپنے پورے خاندان کو راہ خدامیں قربان کیا اور اسلام دشمنوں کے سامنے سر اُٹھا کر سامنا کیایہ واقع قیامت تک ہمارے لئے ایک پیغام ہے جو کہ دین اسلام کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ سے محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں قیامت تک کیلئے عدل و انصاف کا پیغام دیا ہے جو کہ ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کر بلا کی عظیم قر بانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی اور اُمت مسلمہ اس عظیم قر بانی کو اپنے سینوں میں تازہ رکھتے ہوئے محبت امام حسینؓ اپنے دلوں میں سنبھالینگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -