امام حسینؓ کی عظیم شہادت باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے، فرزانہ بٹ

امام حسینؓ کی عظیم شہادت باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے، ...

  

 لاہور ( پ ر) مسلم لیگ (ن) کی ممبر پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے کہا ہے کہ دین اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے جبکہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی عظیم شہادت باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میسو گرومنگ سسٹم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ان حالات میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور لوگ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے دشمن قوتوں کی سازشو ں کو ناکام بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت سے سچی عقیدت اور محبت کا تقاضاہے کہ ان کی تعلیمات کی پیروی کی جائے اور باطل قوتوں کے مقابلے میں اہل حق کا ساتھ دیاجائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -