واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم رہنے اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، فرح طارق

واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم رہنے اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، فرح ...

  

 لاہور (پ ر) میسو گرومنگ سسٹم کی وائس چیئرمین فرح طارق نے سیدنا حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حضرت اما م حسینؓ اور آپ کے محب رفقاء کار نے حیاء اسلام کے لئے جو بے مثال قربانی دی ہے وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسینؓ ان لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے جو ظلم کے اندھیروں میں حق و صداقت کا پرچم بلند رکھنے کی جدو جہد کر رہے ہیں ، سیدنا حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں صبرو استقامت، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرکے دین اسلام کو ایک نئی روح عطا کی واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -