نویں اور دسویں محرم کےلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیاگیا ہے، عباس علی

نویں اور دسویں محرم کےلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیاگیا ہے، عباس علی

  

لاہور( خبرنگار) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیلی شعبہ اسکاوٹنگ کے ڈویژنل چیف اسکاوٹ عباس علی نے گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورے محرم میںسیکیورٹی اور مینجمنٹ جیسے ذمہ داریوں کے لئے پلان تیار کیا گیا تھاجو آج تک احسن طریقے سے نافظ العمل ہواجس کے مطابق صوبہ میں خصوصاً پشاورسٹی، ©©©©©©©کوہاٹ، ہنگو، ڈی ائی خان اور مردان کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوسرے چھوٹے بڑے شہروںمیں سیکیورٹی کے انتظامات سر انجام پائے جبکہ نویںاوردسویںمحرم کے لئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیارکیا گیاہے جس کو آٹھویں محرم سے 11 ویںمحرم کی رات تک نافظ العمل بنایا جائے گا پلان کے مطابق باوردی سکاوٹس کی بھاری تعدادمختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں پر تعینات کی جائے گی تاکہ بامقصدعزاداری کی احسن طریقے سے نگرانی کی جاسکے اور کسی قسم کے ناخوشگوارواقع پیش نہ آئے امامیہ اسکاوٹس نے حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ بامقصدعزاداری کے تحفظ سے کسی بھی قسم کے قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آخر دم تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -