صفائی کے بہترین انتظامات پر حمزہ شہباز، مجتبیٰ شجاع،خالد مجید کے شکر گزار ہیں ،عامر صدیق

صفائی کے بہترین انتظامات پر حمزہ شہباز، مجتبیٰ شجاع،خالد مجید کے شکر گزار ...

  

لاہور( پ ر)رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی خصو صی ہدایات پر مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے اس دوران یہاں سے3ہزار ٹن کوڑا کرکٹ اور ملبہ اٹھایا گیا اور سڑکوں کو کشادہ کیا گیا،صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے صدر چوہدری عامر صدیق نے ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم اور ایم ڈی خالد مجید کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا، تقریب میں ملک سہیل، انعام الحق بٹ،لالہ یونس خان، چوہدری بشیر کمبوہ،سید پرویز شاہ،شیخ محمد یوسف،عاصم شفیع، حاصدیاں بٹ، زوہیب بٹ،حاجی خالد جمیل،حافظ عبد الباسط سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی بعد ازاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی خالد مجید نے اپنے افسران کے ہمراہ مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں صفائی کی آگاہی بارے ایک واک کی چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ مارکیٹ کی صفائی اور ہزراوں ٹن کوڑا کرکٹ ہٹائے جانے سے سڑکیںکشادہ ہوئیں جس سے آمدو رفت میں آسانی پیدا ہوئی جس کےلئے ہم فخر پاکستان میاں حمزہ شہباز شریف ، مجتبیٰ شجاع الرحمن ،خالد مجید کے بے حد مشکور ہیں ،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ خالد مجید نے مصری شاہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاتقریب کے اختتام پر صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق خالد مجید ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی اور ملک سہیل کو سونیئر پیش کیں ۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یونس خان نے آخر میں تمام معزز مہمانون کا شکریہ ادا کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -