30نومبر کا گرینڈدھرنا جعلی حکومت کیلئے زوردار دھچکاہوگا ، طلال امجد
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممتازسیاسی وسماجی شخصیت شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ 30نومبر کا گرینڈدھرنا جعلی حکومت کیلئے زوردار دھچکاہوگا دھرنے کے شرکاءاورجعلی وزیراعظم میاں نوازشریف کی اپنے اپنے گھروں کوواپسی ایک ساتھ ہوگی ڈی چوک کادھرنا نااہل حکومت سے نجات تک جاری رہے گا سیاست کے میدان میں تحریک انصاف کی کامیابیاں زوروں پرہیں۔تبدیلی کاسونامی بڑھتا جائے گا ،نااہل حکمران بندنہیںباندھ سکتے ۔ مادروطن کاہرمحب وطن فرداپنے اپنے ضمیر اورعمران خان کی صداپر 30نومبر کے گرینڈدھرنے میں شریک ہوگا۔
عوام اورنظام کویرغمال بنانے والی نااہل حکومت عوامی طاقت کیخلاف مزاحمت کی حماقت نہ کرے پاکستان کے گلے سڑے نظام کوتبدیل کرنے کیلئے عوام کواپنا مائنڈسیٹ بدلناہوگا۔
عمران خان تبدیلی کی علامت اورضمانت ہیں ہم نے بار بار کہا 35پنکچر حکمرانوں کے گلے پڑجائیں گے مگرانہوں نے ضد نہیں چھوڑی مگراب انہیں وزرات عظمیٰ چھوڑناہوگی ۔اپنے ایک بیان میں شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کویقینی بنائے بغیردم نہیںلے گی پی ٹی آئی کے سواکسی سیاسی پارٹی کے اندر جمہوریت نہیں ۔