امام حسینؓ کی شہادت سے ہمیں صبر وتحمل اور جذبہ ایثار کادرس ملتا ہے، عبدالخبیر آزاد

امام حسینؓ کی شہادت سے ہمیں صبر وتحمل اور جذبہ ایثار کادرس ملتا ہے، ...

  

لاہور (پ ر) اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہے ،دس محرم الحرام حضرت سیدنا اما م حسین ؓ کی شہادت کا دن ہے، حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت سے ہمیں صبر وتحمل قربانی اور جذبہ ایثار و برداشت کادرس ملتا ہے، آج ہم سب کو مل کر من حیث القوم ملک پاکستان مےں قیام امن و سلامتی کیلئے اپنااپناکردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہارخطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے علماءو مذہبی راہنماو¿ں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اوراس بات پرزور دیتے ہوئے کہا علماءذاکرین محرم الحرام کے پرو گرامات میںاشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں‘ اور تمام مسالک کے عقائد و نظریات کا احترام کریںانہوں ے مزید کہا کہ وطن عزیز کو اتحاد بین المسلمین کی جتنی آج ضرورت ہے شاید اس سے قبل نہ تھی،آج ملک پاکستان جس نازک حالات سے گذر رہا ہے اور ملک کو بہت سے خطرات لاحق ہیں ان حالات مےں محرم الحرام مےں امن و امان کا قیام انتہائی ناگزیر ہے ، حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امت ِمسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء،مذہبی راہنما اور عوام الناس پر دینی ، قومی وملی بھاری ذمہ داری عا ئد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکراسلام وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں،تخریب کاروں پر کڑی نگاہ رکھیں ۔اور امن کے فروغ کیلئے ہمیں چاہیے کہ تمام فروعی اختلافات کو چھوڑ کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

 اور لوگوںتک اسلام کا صحیح پیغام پہنچائیں،جس کا ہمےں قرآن وحدیث درس دیتا ہے اور ان تمام اعلیٰ اخلاق و کردار کو عام کرنے کی ضرورت ہے جو حضور خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس اورحضراتِ صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہمیں ملتے ہیں،یکم محرم کو حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اوردس محرم کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت قربانی ،جذبہ ایثاراور امن و سلامتی کا بہت بڑا پیغام ہے جو کہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے آج ہمیں ان کے افکار کو اپنانے کی ضرورت ہے،ملکی استحکام اور امن و سلامتی کیلئے اس کردار کو بھی ادا کرنے کی ضروت ہے جو وطن عزیز پاکستان کو حاصل کرتے وقت ہمارے بزرگوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر ادا کیا تھا ، آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی امن کے حوالہ سے کوششیں قابل تحسین ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ میں امن و امان اور اس کی بحالی کیلئے شب و روز انتھک محنت کر رہے ہیں، ہم وطن عزیز میں امن کے قیام کیلئے انہیں مکمل تعا ون کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -