پیپلزپارٹی کو بھٹو کے نظریات کے مطابق چلانے تک جدوجہد جاری رکھیںگے، سردار حر بخاری

پیپلزپارٹی کو بھٹو کے نظریات کے مطابق چلانے تک جدوجہد جاری رکھیںگے، سردار حر ...

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ عہدوں اور مراعات کا لالچ ہوتا تو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اسکی پالیسیوں پر کھلے بندوں تنقید نہ کرتے ، بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریاتی کارکن ہونے کے ناطے بلاول بھٹو کو صحیح راستہ دکھانے کیلئے رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے ، فرینڈلی اپوزیشن کا کردار نبھانے کی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کے کندھوں پر بھی ڈالی جارہی ہے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی کی اصلاح کےلئے کاوشیں کر رہے ہیں جب تک پیپلز پارٹی کو بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریات کے مطابق نہیں چلایا جائے گا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 آج بھی اس مطالبے پر قائم ہیں کہ آصف علی زرداری اور انکے ساتھی پیپلز پارٹی کے معاملات سے خود کو الگ کر لیں پھر دیکھیں پیپلز پارٹی کس طرح دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -