ہنڈراس, مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ، 19افراد ہلاک

ہنڈراس, مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ، 19افراد ہلاک

  

                          تیگوسیکالسا(این این آئی)ہنڈراس میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے19 افراد ہلاک اور52زخمی ہو گئے،زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ حادثہ مغربی ہنڈراس میں اس وقت پیش آیا جب عیسائی گروپ کو لے جانے والی ایک بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں19 افراد ہلاک اور52 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -