شہدائے کربلا کی قربانی تاریخ کا صبرو استقامت ،دین سے وفا کادرخشندہ باب ہے ، غلام عباس

 شہدائے کربلا کی قربانی تاریخ کا صبرو استقامت ،دین سے وفا کادرخشندہ باب ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) امام حسین ؓ کی قیادت میں شہدائے کربلا کی قربانی تاریخ کا صبرو استقامت ،دین سے وفا کادرخشندہ باب ہے یزید اور اسکے حمایتیوں نے امام حسین ؓ کو شہید کرکے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ناکامی حاصل کی جبکہ شہدائے کربلا ؓ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوئے واقعہ کربلا سے لیکر آج تک دنیا میں یزید سے نفرت کی اور قیامت تک کی جاتی رہے گی اسی لئے مسلمان اپنے بچوں کا نام یزید کے نام پر رکھنا گوارہ تک نہیں کرتے ،شہدائے کربلا ؓنے اسلامی نظام خلافت کی جگہ انسان ساختہ نظام سے بغاوت کرتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی اس تاریخ ساز قربانی کا تذکرہ قیامت تک جاری وساری رہے گا جو مسلمانوں کو اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنے کی دعوت دیتا رہے گا ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک طلباءکے چیئرمین غلام عباس صدیقی،ترجمان محمد عدنان،طارق خان،محمد عارف نے تحریک کے ہیڈآفس میں شہدائے کربلا کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اللہ کے نظام کے علاوہ خود ساختہ نظام حکومت اللہ کے بندوں پر قائم کریگا وہ یزید کی طرح ناکام ونام مراد ہوگا اسلام کی دعوت عام ہے کہ اہلبیت ؓ سے محبت ایمان کی علامت ہے جنت میں جانے کےلئے اہل بیتؓ کی محبت لازم وملزوم ہے اہل بیتؓ سے بغض جہنم کا باعث ہے مسلمانوں کو نبی اکرم ﷺ نے اہل ایمان کو صحابہؓ اور اہل بیت ؓ سے محبت کی تلقین کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یزید کی مزمت کرنا مسلمانوں پر لازم ہے لیکن یزید کی آڑ میں صحابی رسول،کاتب وہی،خلیفہ اسلام سیدنا امیر معاویہؓ کی توہین وتنقیص کی اسلام ہرگزاجازت نہیں دیتاایسا کرنے والا اسلام سے خارج ہوجاتا ہے مسلمان دنیا پر امن قائم کرنے کےلئے امام حسین ؓ کے نظام خلافت کو قائم کرنے کےلئے میدان عمل میں اتر کرحسینی ؓکردار زندہ کریں۔