شہادت عمر فاروقؓ وامام حسینؓ امن کا پیغام ہے، علامہ ممتاز اعوان

شہادت عمر فاروقؓ وامام حسینؓ امن کا پیغام ہے، علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور(پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ شہادت سیدنا عمر فاروقؓ و شہادت سیدنا امام حسینؓ کانفرنس مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاﺅن لاہور میں مولانا الطاف الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈپاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، میاں محمداویس، قاری محمد حنیف حقانی، علامہ عبدالنعیم نعمانی، مولانا محمد اسلم ندیم، حاجی محمد عزیر ربانی، علامہ یونس ریحان اور ڈاکٹر شاہد نصیر نے کہا کہ شہادت عمر فاروق ؓ و امام حسینؓ سراسر امن کا پیغام ہے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے رہنماﺅں نے کہا کہ صحابہ اکرامؓ و اہل بیت عظامؓ کی تعلیمات کو اپنا کر پور ی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایاجاسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے صحابہ ؓ و اہل بیتؓ سے عقیدت ومحبت کے ساتھ ساتھ ان کے نقشے قدم پر عمل پیرا اور ان کی عظیم تعلیمات کو اپنایا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -