عاشورہ محرم الحرام حریت اور دین محمدی کے تحفظ کا نام ہے، اعجاز احمد ہاشمی

عاشورہ محرم الحرام حریت اور دین محمدی کے تحفظ کا نام ہے، اعجاز احمد ہاشمی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی اختلافات نہیں،دونوںمکاتب فکر پرامن طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں شر پسندوں کو نمائندہ قرارنہ دیا جائے۔ محرم الحرام پر اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام حریت اور دین محمدی کے تحفظ کا نام ہے۔ جب میدان کربلا میںنواسہ رسول نے یزیدی آمریت کا مقابلہ کیا اور اپنے جانثار ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یزیدفوجی فتح حاصل کرکے بھی شکست خوردہ رہا، جبکہ امام عالی مقام شہید ہوکر بھی زندہ و جاوید ہیں ان کا کہنا تھاکہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف ڈٹ جانا اور راہ حق میں پیش آنے والی مصیبتوں پر صبر و تحمل ہے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی شر انگیزی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ہر مذہب اور مکتب کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کا حق ہے اسلام محدود نہیں، اس کا پیغام آفاقی ہے۔ اسے لوگوں کے لئے خوف نہ بنایا جائے۔ جو لوگ اسلام کے نام ہر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، وہ مسلمان نہیں یہود و ہنود کے ایجنٹ ہیں۔ تمام مکاتب فکر امت واحدہ کا حصہ ہیں، جس پر ملی یکجہتی کونسل کی دستاویزات موجود ہیں ۔ دہشت پھیلانے والے لوگ معاشرے کے لئے ناسور ہیں لیکن حکومت بھی تو اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے انہیں جیلوں میں بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ تکفیری نعروں سے بدامنی تو ہوگی۔ ایسے اقدامات قوم و ملک اور معاشرے کی خدمت نہیں بگاڑ کا باعث ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -