خلائی جہاز گیلکِٹک کی تباہی کی وجوہات معلوم کی جائیں گی،مالک رچرڈ برینسن

خلائی جہاز گیلکِٹک کی تباہی کی وجوہات معلوم کی جائیں گی،مالک رچرڈ برینسن

  

نیویارک(آن لائن)’ورجن گروپ‘سیاحتی خلائی جہاز گیلکِٹک کی تباہی کی وجوہات معلوم کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اس گروپ کے مالک رچرڈ برینسن نے یک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس حادثے کی مکمل اور جامع انداز میں کی جائیں گی۔اس موقع پر برینسن نے اس تمنا کا اظہار بھی کیا کہ وہ خلاءکے لیے کمرشل پروازوں کی شروعات کے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ’ورجن شپیس شپ ٹو‘ نامی جہاز کی آزمائشی پرواز جمعے کے دن حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

 اس حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -