ایپل کمپنی کے سربراہ کا ہم جنس پرست ہونیکا اعتراف

ایپل کمپنی کے سربراہ کا ہم جنس پرست ہونیکا اعتراف

  

نیویارک(این این آئی) الیکٹرانکس اور کمپیوٹر کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اس بات پر انہیں فخر ہے،ایک امریکی میگزین میں انہوں نے ہم جنس پرستوں کے حقوق پر لکھے گئے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کو شناخت دینے اور زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں اپنی اس شناخت کو ہمیشہ برقرار رکھا تاہم آج سے پہلے کھلے عام اس کا اعلان نہیں کیا تھا جب کہ رواں ہفتے انہوں نے اپنی آبائی ریاست الاباما میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے ایک تقریر کے دوران الاباما کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لوگوں کو برابر کے حقوق دینے میں ناکام رہی ہے۔ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا تذکرہ کمپنی میں کام کرنے والوں دوستوں سے کیا تاہم لوگوں کے سامنے اس کا اعتراف کرنا ایک چیلنج تھا۔

مزید :

عالمی منظر -