بورکینا فاسو میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کااحتجاج
اووگاڈوگو(این این آئی)افریقی ملک بورکینا فاسو میں حزب اختلاف نے فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جبکہ مسلح افواج نے لیفٹیننٹ کرنل یعقوب اسحاق ضدا کو عبوری حکمران کے طور پر منتخب کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزبِ اختلاف کے جماعتوں اور مختلف تنظیموں نے معزول صدر بلاز کمپاو¿رے کے اقتدار چھوڑنے کے بعد کے عبوری نظام پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا جن کا مطالبہ ہے کہ یہ عوام کا حق ہے۔حزبِ اختلاف کے گروہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’عوام کی جانب سے مقبول بغاوت کی فتح عوام کی ہے اور عبوری نظام کا انتظام بھی عوام کا حق ہے۔ فوج اسے کسی بھی طرح قبضے میں نہیں لے سکتی ہے۔گذشتہ ہفتے جب صدر بلاز کمپاو¿رے نے آئین میں ترمیم کے ذریعے اقتدار پر اپنے قبضے کو طوالت دینے کی کوشش کی تو ا±ن کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے۔