بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 169 رنز سے شکست دےدی

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 169 رنز سے شکست دےدی

  

کٹاک(سپورٹس ڈےسک)شیکھر دھاون اور اجنکیا راہانے کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 169 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن ٹیم 363 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 39.2 اوورز میں 194 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بھارتی باﺅلرز کے سامنے سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، مہیلا جے وردھنے 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ راہانے کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ا بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 363 رنز بنائے ۔ جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور کی دوسری گیند پر 194 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

مہیلا جے وردھنے 43 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، اوپل تھرنگا 28، دلشان 18، کمار سنگاکارا 13، سیکیوج پراسنا 5، کپتان اینجیلو میتھیوز 23، اسہان پری ینجن 12، رندیو 5 اور دھمیکا پریساد صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ ایشانت شرما نے 4 اومیش یاداو اور پٹیل نے دو، دو ایشون اور رائنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -