پاکستان اے اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرےکٹس میچ آج شروع ہوگا

پاکستان اے اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرےکٹس میچ آج شروع ہوگا

  

 دبئی(سپورٹس ڈےسک)پاکستان اے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ آج سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے دبئی پہنچ گئی جہاں وہ تین ٹیسٹ، دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کے شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ آج سے شارجہ میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 سے 13 نومبر تک شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 4 دسمبر جبکہ دوسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -