آسٹریلین ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دےدی

آسٹریلین ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دےدی

  

سڈنی (سپورٹس ڈےسک)آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 114 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، جیس جوناسین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ اتوار کو سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 113 رنز بنائے، سٹیفنی ٹیلر نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،بیمز نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر حاصل کیا، جیس جوناسین نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ انیسا محمد اور ہیلے میتھیوز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -