مصباح الحق کی عمدہ پرفارمنس ٹیم کےلئے خوش آئند ہے،سابق کرکٹرز

مصباح الحق کی عمدہ پرفارمنس ٹیم کےلئے خوش آئند ہے،سابق کرکٹرز

  

 لاہور( افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف تیز ترین نصف سنچری اور سنچری سکور کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کی فٹنس اور عمدہ پرفارمنس قومی کرکٹ ٹیم کے لئے خوش آئند ہے شعیب اختر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن مضبوط ہونا ایک اچھا امر ہے اور ورلڈ کپ سے قبل یہ بات ہمارے لئے بہت اچھی ہے اس وقت ٹیم کے تمام بیٹسمین مکمل فارم میں ہیں مصباح اچھے کپتان کے ساتھ اچھے بیٹسمین بھی ثابت ہوئے ہیں سکندر بخت نے کہا کہ مصبا ح ا لحق نے جس طرح قائدانہ اننگز کھیلی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے سرفراز نواز اور محسن حسن خان نے بھی ویوین رچرڈ کی نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے پر کپتان مصباح االحق کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان یہ تاریخی کامیابی اپنے نام کرے گا اور اس کا مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

باسط علی نے کہا کہ ٹیم کو ایسی پرفارمنس کی ضرورت تھی اور تمام کھلاڑی اس وقت مکمل فارم میں ہیں او ر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں جو قابل فخر ہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ساتھ ساتھ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بھی اب بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اپنے کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے ہیں اور پوری قوم ٹیم کی اس کارکردگی سے خوش اور مستقبل میںمزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -