پاک آسٹریلیا سیریز پاکستانی کپتان کےلئے ہمیشہ کےلئے یادگار، آسٹریلوی کپتان کےلئے ڈراﺅنا خواب بن گئی

پاک آسٹریلیا سیریز پاکستانی کپتان کےلئے ہمیشہ کےلئے یادگار، آسٹریلوی کپتان ...

  

ابو ظہبی (آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستانی کپتان کےلئے ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ ہمیشہ کےلئے یادگار، جبکہ سیریز میں عبرتناک شکست، پوری ٹیم اور خود اپنی انتہائی ناقص کارکردگی سے آسٹریلوی کپتان کےلئے ڈراﺅنا خواب بن گئی، دو میچوں کی سیریز میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میچوں کی تیز ترین ففٹی اور سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ دو سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 271 رنز بنائے خاص طور پر کلارک جن کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے وہ پوری سیریز کی 4 اننگز میں صرف 57رنز بنا پائے، وہ پوری سیریز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -