بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو اپنی سوچ بدل لینی چاہیے‘ مصباح الحق کی والدہ کی میڈیا سے بات چیت

بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو اپنی سوچ بدل لینی چاہیے‘ مصباح الحق کی والدہ کی ...

  

میانوالی (آئی این پی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو اب اپنی سوچ بدل لینی چاہیے‘ مصباح نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا ہے‘بیٹے کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا وہ پاکستان کیلئے کوئی بڑا کارنامہ انجام دے گا اور مصباح نے میرے خواب کو سچ کر دکھایا۔ اتوار کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین نصف سنچری اور سنچری بنانے پر ان کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو اب اپنی سوچ بدل لینی چاہیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -