کرکٹ آسٹریلیا الیون نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں شکست دےدی

کرکٹ آسٹریلیا الیون نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں شکست دےدی

  

سڈنی (سپورٹس ڈےسک)کرکٹ آسٹریلیا الیون نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں 22 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقن ٹیم 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.5 اوورز میں 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ روسیو 47 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اتوار کو کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 189 رنز بنائے، کپتان ایشٹن ٹرنر نے 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے، سبگوٹچ 40 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کائل ایبٹ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 167 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -