سری لنکا اے نے ویسٹ انڈیز اے کو پہلے ون ڈے میں 6 رنز سے شکست دےدی

سری لنکا اے نے ویسٹ انڈیز اے کو پہلے ون ڈے میں 6 رنز سے شکست دےدی

  

دمبولا (سپورٹس ڈےسک)سری لنکا اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز سے ہرا دیا۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز بنائے، کپتان لاہیرو تھرامانے 74 اور دنیش چندیمل 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز اے ٹیم نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 71 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، طوفانی بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا اور ایمپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے میچ ختم کر دیا۔

 بریتھ ویٹ 24 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -