لواحقین ہسپتالوں میں مارے مارے پھرتے رہے ، رقت آمیز مناظر

لواحقین ہسپتالوں میں مارے مارے پھرتے رہے ، رقت آمیز مناظر

  

لاہور(کر ائم سیل)واہگہ بارڈر کے قریب خود کش حملے میں شہید ہونیوالوں کے لو احقین اپنے پیاروں کو تلاش کر نے کے لئے لا ہور کے ہسپتالوں میں مارے مارے پھرتے رہے ۔آنے والے ورثاء ہسپتالوں میں ایک لاش کے منہ سے روتے ہو ئے کپڑا اٹھاتے تو ان کو پیارا نہ ہو نے کی وجہ سے ان کو اس کے زندہ ہو نے کی امید ہو جا تی اس طرح لیکن دوسری لا شوں کے منہ سے کپڑا اٹھانے پر ان کو اپنے پیارے کی لاش مل جا تی جس سے ہسپتال میں چیخ و پکار ہو تی رہی۔ ہسپتالوں کے ہسپتال ماتم کدہ بن کر رہ گئے۔دھماکہ میں ہلا ک ہو نے والے افراد میں 11خواتین جبکہ 2بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -