یوم عاشور ، 11اضلاع حساس قرار ،5میں فوج طلب
لاہور(کرائم سیل)پنجاب حکومت نے یوم عاشور پر قیام امن کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 9علماءکی زبان بندی اور 29علماءکی شہر شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔جبکہ نویں اور دسویں محرم کو ذوالجناح کے جلوسوںکے راستوں پر موبائل فون سروس مکمل طور پر بند رہے گی اور امام بارگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے یوم عاشور پر 11اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے اور 5اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی ہے صوبے بھر میں دہشت گردی اور خود کش بم دھماکوں کے خدشات کے پیش نظر ڈویثرنل ہیڈ کورٹر ز میں پولیس اور سول انتظامیہ ریڈ الرٹ رہے گی۔اس کے علاوہ تمام حساس شہروں کی اہم شاہراہوں پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی کے ادارے فلیگ مارچ بھی کریں گے۔اس کے علاوہ حساس مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند کیئے جانے کا امکان ہے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 32ہزار 695 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کو 12محرم الحرام تک انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات بھی سونپ دیئے جائیں گے۔
فوج طلب