واہگہ بارڈر خودکش حملے میں سمندری کے ایک خاندان کے 9افراد شہید

واہگہ بارڈر خودکش حملے میں سمندری کے ایک خاندان کے 9افراد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              فیصل آباد،سمندری(بیورورپورٹ،نامہ نگار) واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں سمندری کے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نو احی گاﺅں چک نمبر471گ ب کے محمد ظفر ولد نور محمد کے گھر کے تیرہ افراد لاہور میں اپنے کسی عزیز کے بچوں کے عقیقے میں شرکت کیلئے لاہور گئے جہاں سے فارغ ہو نے کے بعد پورا خاندان واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے چلا گیا اور بم دھماکہ میں اسی خاندان کے نو افرادجن میںچھ بچے نادیہ تین سالہ ایمان فاطمہ تین سالہ حور یاسمین چار سالہ حلیمہ پانچ سالہ رباب تین سالہ زاہدہ سات سالہ اور عمرانہ پچیس سالہ جویرا سترہ سالہ مضان بی بی پچپن سالہ جاں بحق ہو گئیں اطلا ع پر پورے شہر کی فضا سوگوار ہو گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد مرحومین کے گھر پر اکٹھی ہو گئی اور ہر انکھ اشکبار تھی۔
پورا خاندان

مزید :

صفحہ اول -