دھماکے سے بھارتی عوام میں بھگدڑ مچ گئی ، لوگوں کی چیخ و پکار

دھماکے سے بھارتی عوام میں بھگدڑ مچ گئی ، لوگوں کی چیخ و پکار

  

لاہور(کرائم سیل)دھماکہ پاکستان میں بھگدڑ بھارت میں مچ گئی۔واہگہ بارڈر پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکہ کے بعد دھماکہ کی آواز سن کر بھارت کی جانب سے پرچم سرنگوں کرنے کی تقریب کو دیکھنے آئے ہوئے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت زمین بہت زور سے لرزی جس کی وجہ سے بھارتی عوام میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ سب مین گیٹ کی جانب بھاگنے لگ پڑے جبکہ دوسر ی جانب پاکستانی عوام کو رینجرز نے گیٹ سے باہر تب تک نہ جانے دیا جب تک کہ علاقہ کو مکمل طورگھیرے میں نہ لے لیا گیا۔

بھگدڑ

مزید :

صفحہ اول -